کشتواڑ// چناب ویلی ٹریڈرس ایسوسی ایشن کشتواڑ کا ایک وفد پیر کے روز ایس ایس پی کشتواڑ ابرار احمد چودھری سے ملاقی ہوئے اور گُذشتہ روز کشتواڑ میں ہلاک کئے گئے ایک نامور تاجر اشتیاق احمد ڈار کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔وفد نے کہا کہ ایسو سی ایشن نے پہلے ہی قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے تین دنوں کی مہلت دی تھی اور کہا کہ مجرموں کو گرفتار کرکے انہیں عوام کے پاس ننگا کیا جائے۔. کشمیر عُظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ایسو سی ا یشن کے جنرل سیکرٹری ارشاد حُسین گیری نے بتایا کہ وفد نئے ایس ایس پی سے ملاقات کرکے اشتیاق احمد ڈار کے قاتلوںکو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،تاہم ایس ایس پی نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے مزید مہلت طلب کی ہے اور احتجاج نہ کرنے کی گُذارش کی ہے کیونکہ اس سے تحقیقات میں روکاوٹ آئے گی ،جس پر ٹریڈرز نے اگلے جمعہ تک مجرموں کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا ۔ وفد نے قصبہ میں ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کا بھی مطالبہ اُٹھاکر قصبہ میں اسٹریٹ لائٹیں نصب کرنا کا مطالبہ کیا،تاکہ جرائم کی کوششوں کا ختم کیا جا سکے۔ایس ایس پی نے ٹریڈرز ایسو سی ایشن کو بغور سُننے کے بعد کہا کہ پولیس معاملہ کی لگاتار تحقیقات کر رہی ہے ا ور کئی افراد کو پوچھ تاچھ بھی کی جا رہی ہے۔انہوںنے وفد کو یقین دلایا کہ قصبہ میں اسٹریٹ لائٹوں کا معاملہ ضلع انتظامیہ اور میونسپل حُکام کے ساتھ کے ساتھ اُٹھایا جائے گا ،تاکہ مسلہ کا سد باب ہو۔