ریاسی //آل ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی جموں کی جانب سے ریاسی میں پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ضلع کے مختلف علاقوں کے معزز شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع کے نمائندوں کی ایک باڈٖی تشکیل دی گئی جسکی قیادت کمیٹی کے نائب صدر چودھری نزاکت کھٹانہ اور جنرل سیکرٹری رفاقت اعجاز نے کی۔اجلاس میں طویل مباحثہ کے بعد ریاسی کے لئے آل ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔اس موقعہ پر حاجی محمد خالد ( ضلع صدر) ، اختر چودھری (سینئر نائب صدر) ،وقار احمد کھٹانہ ( نائب صدر) ،چودھری محمد رفیع (جنرل سیکرٹری) ، چودھری نظام (سیکرٹری)،ذاکر حُسین (صلاح کار) ،چودھری محمد فاروق (قانونی صلاح کار)،شکیل اظہر (ترجمان ) اور محمد ہارون اور نذیر احمد کو بطور سوشل میڈیا انچارج بنایا گیا ہے۔ اسکے علاوہ جاوید احمد، محمد شریف،محمد نسیم ، چودھری نذیر، عبدل وحید، چودھری محمد اشرف کسانہ و دیگران کو بطور ممبران نامزد کیا گیا ہے۔اس دوران اپنے خطاب میںاے ٹی سی سی کے نائب چئیر مین چودھری نزاکت کھٹانہ نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں تمام ضلع و پنچایت سطح کے نمائندوں کی باڈئیز بھی تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع ریاسی وقت کی کو سرکاروں نے دہائیوں سے نظر انداز کیا ہے اور ضلع کا عوام بجلی ، پانی کی قلت اور سڑکوں کے رابطہ اور جنگلاتی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ ضلع میں نبہت سے قبرستانوں پر قوم دشمن طاقتوں نے غیر قانونی طور سے قبضہ کیا ہے ۔انہوں نے شیپ ڈیپارٹمنٹ اینڈ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ پر ٹرائیبل لوگوں کو حراساں کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔کمیٹی کے ترجمان عرفان انجُم نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ آصفہ اور جنگلاتی حقوق کیلئے جد و جہد کرتے رہیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ آصفہ کو انصاف دلانے کے مطالبہ کو لیکر کمیٹی کی جانب سے 13 مارچ2018 کو پریس کلب جموں سے ایک مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا۔