رام بن //جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی بلاک رامسوام کی میٹنگ زیر صدارت پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی منعقد ہوئی۔میٹنگ میں بلاک رامسو کے پارٹی ورکران و نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔میٹنگ میں چار گلیاروں میں سڑک، بلاک میں ہر مہینے بلاجواز ملازمین کی منتقلی ور محکمہ رولرڈیو لپمنٹ میں بقایا جات رقومات وغیرہ پر بحث ہوئی۔اس موقع پر سیواسنگھ بالی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یک جٹ ہو کر پارٹی کی سرگرمیوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے دن رات محنت کر نی ہوگی تب جا کراسمبلی حلقہ بانہال کے دوردراز میں رہ رہے لوگوں کے مسائل کا ازالہ ہو سکے گا۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں شامل ورکران سے کہا کہ اگر ہمیں مستقبل میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر نا ہوگا تو ہمیں سب سے پہلے پارٹی کو مضبوط کر نا ہوگا اس کے بعد پارٹی کے منشور کو گھر گھر جاکر لوگوں کے سامنے رکھنا ہوگا ۔وہیںبالی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرکار مکمل طور ناکام ہوچکی ہے اس لئے اس سرکار کو بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوںنے مزید کہا جوگزشتہ ہفتہ پنتھرس پارٹی کے چیئرمین و سابقہ وزیر تعلیم ہرشدیوسنگھ پر کچھ شرارت پسند عناصر نے حملہ کیا ہم اس کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور گورنر سے مطالبہ کرتے ہیںکہ حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔جن لوگوں میں میٹنگ میں شرکت کی ان میںینگ پنتھرس پارٹی ضلع رام بن جنرل سیکریٹری افتیاز احمد سوہل ،رنگیل سنگھ،راجو بالی،محمد یوسف،تنویر احمد،میر حسین،رفیق بالی،شریف بالی،منظور احمد،مبشر احمد،عبدالمجید،اوم سنگھ،بٹو سنگھ،شاہجہان اورمحمود احمدشامل تھے۔