کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے سوچھ بھارت مشن کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا، جس میںمحکمہ دیہی ترقی کی جانب سے دیگر محکموں کے اشتراک سے سوچھ بھارت مشن کے تحت حصولیابیوں کا جائزہ لیاگیا ۔ڈی سی نے اپنے خطاب میں لوگوں کو اس بارے میں جانکاری دینے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ وہ اپنے ارد گرد کو صاف و پاک رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوچھ بھارت مشن کامقصد صحت و صفائی کو فروغ دینے اور کھلے میں رفع حاجت کے سلسلہ کو ختم کرکے ایک باعزت زندگی بسر کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکارنے ریاست کو کھلے میں پاخانہ سے پاک رکھنے کا نے دسمبر 2018 کا نشانہ مقرر کیا ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں لوگوں کے رویہ میں بدلائو لانے پر زور دیا۔انہوں نے جانکاری دی کہ ضلع کے کشتواڑ، پلماڑ اور تریگام تین ایسے بلاک ہیں،جو کہ کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 45228 بیت الخلاء میں سے29172کی تعمیر کی گئی ہے ۔انہوں نے اے سی ڈی اور ڈی پی او کو باقی ماندہ بیت الخلاء ایم جی نریگا کے تحت تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے آئی ایچ ایچ ایل یونٹوں کی تعمیر جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ افسروںکو روزانہ کی بنیادوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے پر زور دیا۔اجلاس میں سی پی او ،تحصیلداروں، جی آر ایس، وی ایل ڈبلیوز و دیگر ضلع افسروں نے شرکت کی۔