رام بن //محکمہ صحت عامہ رام بن ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم آب منانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میں ایک ریلی کا اہتمام کیاگیا ۔ریلی کو ڈی سی طارق حُسین گنائی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ڈی سی نے عالمی سطح پر صاف پانی کی رسائی کی اہمیت بیان کی۔انہوں نے21ویں صدی میں پانی کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے پانی کو بچانے پر زور دیا۔انہوںنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی بنی نوع انسان کی بنیادی ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے یہ ہر ایک کو دستیاب نہیں ۔انہوںنے کہا کہ تقریباً ایک بلین لوگوں کو صاف پانی کی رسائی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر حالیہ جنگیں اراضی کے لئے لڑی جاتی ہیں تو مستقبل میں جنگیں پانی کے لئے لڑی جائیںگی۔انہوںنے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر آبی ذخائر سے مالا مال ہے اور ہمیں ان ذخائر کو تحفظ دیناچاہئے ۔اس مو قعہ پر پانی بچانے اور اسکا منصفانہ استعمال کرنے کے لئے حلف دلایا گیا ۔ریلی میں ایگزیکٹو انجینئر ہائیڈرالک ڈویژن رام بن وجے کمار کے علاوہ ضلع افسران نے بھی شرکت کی۔