رام بن //نیشنل رورل ہیلتھ مشن (این آر ایچ ایم) کی فزیکل و مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گورویندر جیت سنگھ ،سی پی او اوتم سنگھ ،سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان ، اے سی ڈی جی ایچ کرائپاک ،ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ، ڈپٹی سی ایم او،ضلع کے بی ایم اوز و ضلع ہیلتھ سوسائٹی کے دیگرممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سی ایم او نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ضلع میںJSYکے تحت 3777ادارہ جاتی ڈیلوریاں درج کی گئی جبکہ 28046 حاملہ خواتین کا JSSK کے تحت مفت علاج کیا گیا ۔اجلاس میں جن اہم مدعوں پر مباحثہ کیا گیا اُن میں ڈاکٹروں و نیم طبی عملے کی خالی اسامیوں کو پورا کرنا وغیرہ شامل تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ ممبران کو اپنے فرائض انجام دینے میں سرعت سے کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقین کو مالی سال ختم ہونے سے قبل مقررہ نشانہ حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے متعلقین کو مقرر کردہ نشانہ حاصل کرنے میں رہنما خطوط پر مناسب عمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے تما م صحت مراکز میں عملہ کی باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔