بھدرواہ //محکمہ سیاحت اور بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائیوں سے اگرچہ پدری سیر گاہ پہلی مرتبہ سرمائی سیاحت کا ایک مقام بن گیا ہے ،تاہم اب یہ سیاحت کا مقام بن گیا ہے اور سکینگ کھلاڑیوں کے لئے ایک مرکز بن رہا ہے۔بی ڈی اے اور جے کے ٹورازم وادی بھدرواہ کو ایڈوینچر مرکز اور سرمائی کھیلوں کو ایک مثالی مقام بنانے کیلئے قومی سطح کے سکائیرون کو ہفتہ بھر چلنے والے ایڈوینچر تربیتی کورس کے لئے مدعو کر رہی ہے۔سطح سمندر سے11400 فٹ کی بلندی پر پہاڑی سلسلہ میں واقع پدری سیرگاہ ریاستی بھدرواہ۔ چمبہ روڈ پر فقط بھدرواہ قصبہ سے37کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔محکمہ سیاحت نے بی ڈی اے اور جواہر انسٹیچوٹ آف ماونٹنئیرنگ کے اشتراک سے 19مارچ سے ہفتہ بھر چلنے ولالا ایڈوینچر تربیتی پروگرام و سنوو سپورٹس منعقد کر رہی ہے، جس میں مختلف ریاستوں کے30 ایڈوینچر شائقین شرکت کر رہے ہیں۔ایڈوینچر تربیت کے حصہ کے طور پر سکینگ اور برفانی کاروائیاں پدری میں منعقد کی گئی تھیں۔لیکن حُکام کو یہ علم نہیں ہوگا کہ برف سے لدے ہوئے اس سیر گاہ جو کہ اشٹپتی گلیشر پر واقع ہے،پر سکائر وں کی بھاری تعداد شرکت کرے گی۔نیشنل سطح کے ایک سکائر ژھرنگ لاڈول ،جنھوں نے 14سال کی عمر میں مونٹ ایوریسٹ کو سر کیا ہے،نے اس موقعہ پر کہا کہ میں 2012سے مختلف مقامات پر سکائنگ کر رہا ہوں اور کئی مرتبہ قومی سطح کے مقابلوںمیں بھی شرکت کی ہے لیکن یہاں پر تربیت ااور سکائینگ کے بعد مجھے اس جگہ کے ساتھ پیار ہوا ہے کیونکہ یہ سکائنگ کا ایک بہتریں مقام بن سکتا ہے۔جے آئی ایم کے چیف انسٹریکٹر محفوظ الٰحی نے کہا کہ میں ملک بھر میں سکائیروں کو تربیت دیتا ہوں لیکن مجھے کبھی یہ توقع نہیں تھی کہ ہمارے پاس پدری جیسا مقام ہے،جو گلمرگ کے برابرہے۔انہوںنے کہا کہ اگر اسے فروغ دیاجائے تو یہ سرمائی کھیلوں کا ایک مرکز بن سکتا ہے ۔بی ڈی اے اور کے کے ٹورازم کے منتظمین اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر بہت ہی خوش ہیں۔بی ڈی اے کے سی ای او آر پی کھجوریہ نے کہا کہ ہم نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بہتر محنت کی لیکن ہمیں کبھی یہ توقع نہیں تھی کہ یہ پروگرام ایسا شاندار بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2 دنوں سے ہمیں پدری کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے پوچھا جا رہا ہے جسکا ہم فوری طور سے جواب دے رہے ہیں ، جس سے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ یہ پروگرام پدری کو ایک صیح مقام دلانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔