مہور// سب ڈویژن مہور کے زون چسانہ کے ہائی اسکول کوٹلی میں عملہ کی شدید قلت ہے جس کے باعث طلباء کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔یہ اسکول 1967میں پرائمری اسکول بنا,2004 میں مڈل اسکول بنا اس اسکول کو 2012 میں ہائی اسکول کا درجہ دیا گیا۔اس اسکول میں ہیڈ ماسٹر اور 6ماسٹر گریڈکی آسامیاں خالی پڑی ہے۔ایک جونئر اسٹنٹ اور ایک لیب اٹنڈنٹ کی آسامی بھی خالی پڑی ہے۔اسکول میں نا تو کوئی کلاس چہارم کا ملازم تعینات ہے اور نا ہی فزیکل ٹیچر۔حیرت انگیز بات تو یہ ہے اسکول میں اگر پانچ اساتذہ تعینات ہیں ان میں سے انچارج ہیڈ ماسٹر کو بی ایل او لگایا گیا ہے اور باقی چار اساتذہ کو ڈی ایڈ ٹرینگ کیلئے بھیج دیا گیا یہاں ظاہر ہوتا ہے کہ سکول میں کوئی بھی استاد تعینات نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ ایجوکیشن سے مانگ کی ہے اسکول میں عملہ فراہم کیا جائے غریب عوام کے طلباء کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔