مہور//جمسلان میں شاہ فرید الدین بغدادی کا عروس منایا گیاجس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ عرس میں شرکت کیلئے الگ الگ مقامات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آئی ہوئی تھی۔ لوگوں کے مطابق شاہ فریدالدین بغدادی کی زیارت شریف ضلع کشتواڑ میں ہے لیکن مہور کے جمسلان کے مقام پر ان کی بیٹھک تھی جہاں پر لوگوں نے آج درودو ازکار بھی کیا اور ریاست میں امن کیلئے دعا بھی کی گئی۔اس دوران مقامی لوگوں نے حکومت سے مانگ کی اس علاقہ میں جتنی بھی زیارتیں ہے وہاں پر بیت الخلاء اور دگر بنیادی سہولیات فراہم رکھی جائیں۔