Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

ہائی ڈینسٹی ایپل پلانٹیشن سکیم کا جائیزہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 29, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعلیٰ پیداوار دینے والے سیب کے پودوں کو ریاست کی ہارٹی کلچر صنعت میں ایک کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کو مزید وسعت دی جانی چاہئے اور زیادہ سے زیادہ اہداف حاصل کرنے کے لئے باغ مالکان کے لئے مراعات کے ساتھ منسلک کیا جانا چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں، مالی اداروں اور تحقیقی یونٹوں کے مابین ایک مشترکہ اور فعال لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ اس سکیم کوکسانوں میں عام کیا جاسکے اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری، خزانہ اور تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری اور باغبانی کی وزیر مملکت پریا سیٹھی بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔وزیر اعلیٰ نے جے کے بنک جو ہائی ڈینسٹی ایپل پلانٹیشن سکیم کے لئے مالی امداد فراہم کرتا ہے سے کہا ہے کہ وہ سبسڈی کے عمل کو مزید آسان بنائیں تا کہ عمل آوری میں تاخیر اور مشکلات پیش نہ آئیں۔وزیر اعلیٰ نے جموں وکشمیر بنک سے کہا کہ وہ اس سکیم کا جائیزہ لیں تا کہ اسے مزید کسان دوست بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سکیم کو ترجیحاتی سیکٹر لینڈنگ سکیم کے دائرے میں لانے کے امکانات بھی تلاش کئے جانے چاہئیں۔محبوبہ مفتی نے تحقیقی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ افرادی قوت کی مناسب تربیت کو یقینی بنائیں تا کہ اس سکیم کو نچلی سطح پر تکنیکی رکاوٹ کے عملایا جاسکے۔وزیر اعلیٰ کو اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ محکمہ بڑے اقدامات کے تحت پبلک سیکٹر میں نرسریاں قائم کرنے میں صد فیصد مالی معاونت جبکہ نجی سیکٹر میں پودوں کی نرسریاں قائم کرنے کے لئے50 فیصد معاونت فراہم کر رہا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ محکمہ سی اے سٹور قائم کرنے کے لئے 33 فیصد سبسڈی فراہم کرتا ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جے کے بنک نے اب تک رقومات کی فراہمی کے لئے 96 معاملات میں سے91 کو نمٹایا ہے جس کے لئے4.27 کروڑ روپے واگذار کئے گئے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ ریاست میں اب تک72.5 ہیکٹر باغات اراضی کو ہائی ڈینسٹی ایپل شجرکاری کے دائرے میں لایا گیا ہے۔اس دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ریاست میں باغبانی کا78 فیصد حصہ سیبوں کی کاشتکاری پر مشتمل ہے اور یہ ریاست کے48 فیصد علاقہ پر پھیلا ہوئی ہے۔میٹنگ میں کئی ترقی پسند کاشتکاروں نے ہائی ڈینسٹی شجرکاری کے حوالے سے اپنے تجربات پیش کئے اور اپنی طرف سے کئی تجاویز بھی سامنے رکھیں۔چیف سیکرٹری بی بی ویاس، پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کے چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل، سیکرٹری ہارٹی کلچر منظور احمد لون، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار، چئیرمین جے کے بنک پرویز احمد، زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، وائس چئیرمین جے کے ایچ پی ایم سی عبدالکلام ریشی، ناظم باغبانی، کئی ترقی پسند کاشتکار اور متعدد اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں
برصغیر
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی
برصغیر
شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی
برصغیر
نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش
برصغیر

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ترمبو سیمنٹ انڈسٹریز کا ’سالڈ سیمنٹ ‘لانچ

July 13, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پلوامہ اور بارہمولہ میں فوڈ سیفٹی کے چھاپے | قصابوں اور دکانداروں پر 35ہزار کا جرمانہ عائد

July 13, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

حکومت کسانوں کی بہبود کیلئے پُرعزم جاویدڈار کافروٹ منڈی کانس پورہ کادورہ

July 12, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

۔141سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کیلئے 990 کروڑ روپے مختص حق اطلاعات درخواست کے جواب میں انکشاف

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?