ڈوڈہ//تعلیمی زون گندنہ میں واقع پرائمری سکول سرشی روتی پدرانہ میں تدریسی عملہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسکول بند پڑا ہوا ہے اور اسکول میں زیرِ تعلیم بچوں کا نا قابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔سرشی کے عوام کا کہنا ہے کہ سکولی عمارت کو تعمیر کرنے کے بعد چند برس سکول ٹھیک ڈھنگ سے چلا مگر جونہی اْساتذہ کے تبادلے عمل میں لائے گئے تب سے سکول بند پڑا ہے اور سکول میں زیر تعلیم بچّے دربدر ہو گئے ہیں مقامی سجاد ملک، جہانگیر ملک نے میڈیا کو بتایا کہ سکول میں ایک بھی ٹیچر دستیاب نہ ہے بدیں وجہ بیس کے قریب بچّوں کا مستقبل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے لیکن اس جانب زون گندنہ کے حکام کا کوئی دھیان نہ ہے جو قابل افسوس ہے چونکہ سکول میں زیر تعلیم بچّوں کی بیشتر تعداد غریب گھرانے سے ہے یہی وجہ ہے دیہی علاقوں میں سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار دن بدن خستہ حالی کا شکار ہے اْنہوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شرشی روتی پدرنہ کے پرائمری سکول کی بحالی کے لئے نہیں لیکن زیر تعلیم بچّوں کے مستقبل کا ترس کھا کر اقدامات کریں ورنہ آخر میں سڑکوں پر احتجاج کرنا پڑے گا جو اب معمول بن چکا ہے۔عوام نے یہ بھی کہا کہ اگر سکول کو بند کرنا تھا تو سکول کو کھولا ہی کیوں گیا اب بچّوں کے مستقبل کا سوال ہے اس کا ذمہ دار کون بنے گا۔