بانہال // ایس ایس پی رام بن اور ایڈیشنل ایس پی رام بن کے احکامات پر ایس ڈی پی او بانہال کی قیادت میں ڈاک بنگلہ اکڑال تحصیل پوگل پرستان میں پولیس اورعوامی اتحاد کو بہتر بنانے کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی پی او بانہال دھیرج سنگھ کٹوچ نے کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او رامسو انوپ سنگھ ، انچارج پولیس پوسٹ اکرال مختیار علی ، معزز شہر، پنچ ، سرپنچ، نمبرادر اور چوکیدار موجود تھے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے پولیس حکام کو پانی ، بجلی ، ڈاکٹروں کی کمی ، راشن اور سڑک رابطوں سے متعلقہ مسائل نوٹس میں لائے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں پولیس افسروں کو اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کی۔ عوامی مسائیل سننے کے بعد ایس ڈی پی او بانہال دھیرج سنگھ کٹوچ لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کو درپیش مسائیل کو اعلی اور متعلقہ ضلع حکام کی نوٹس میں لائیں گے تاکہ بنیادی ضروریات کے معاملات فوری طور پر حل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہر وقت عوامی خدمت کیلئے تیار بہ تیار ہے اورعوام کو بھی پولیس کی طرف اپنا دست تعاون ہمیشہ پیش پیش رکھنا چاہئے۔ اس موقع پر لوگوں نے پولیس کی طرف سے عوامی اور پولیس کے ربط کو بہتر بنانے کیلئے انجام دی جانے والی ایسی میٹنگوں کیلئے پولیس محکمے کا شکریہ ادا کیا ہے۔