کشتواڑ//چوگان میں فوج کی جانب سے کثرت میںوحدت موضوع پر ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے بھاری تعداد میں اس پروگرام “Cultural Fest : 2018” میں جو ش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور ہندوستانی کے کثیر ثقافتی کلچر کا خلاصہ کرنے والے پروگراموں کا مشاہدہ کیا۔اس میلے میں نہ صرف خورد و نوش کے الگ الگ سٹال لگائے گئے تھے بلکہ تفریحی پروگرام اور گیمز وغیرہ بھی دستیاب تھیں جس سے ہر عمر اور نسل کے لوگ لطف اندوز ہوئے۔ شرکاء جہاں سینڈ آرٹ شو اور میجک شو سے محظوظ ہوئے وہیں JKEDI ، ٹریفک محکمہ اور سماجی بہبود کی جانب سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے کئی سٹال لگائے گئے تھے۔ اس موقعہ پر جہاں یوگا جیسے کثرتی پروگرام پیش کئے گئے وہیں مقامی فنکاروں نے کشمیری اور پاڈری زبان کے نغمے اور روایتی ناچ گانے پیش کئے طلباء نے بھی کئی پروگرام پیش کئے اور بھدرواہ سے آئے بینڈ نے موسیقی کے ساتھ سماں باندھ دیا۔ڈی سی ، ایڈیشنل ڈی سی ، ایس ایس پی ، سی ایم او کے علاوہ آر آر کے مقامی کمانڈر مہمانوں کی فرست میں شامل تھے جب کہ 12ہزار کے قریب شہریوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔