رام بن // سب ڈویژن رام سو کے تحصیل اکھڑہال کے علاقے منڈ کھال میں ایک گائے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اکھڑہال کے منڈل کھال علاقے میں محمد شفیع گوجر نامی کی ایک گائے معمول کے مطا بق کھیت میں چر رہی تھی اور جیسے ہی گائے کھیت میں لگے پول کے ساتھ لگی تو اسے کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی ۔ اس سلسلے میں گائے کے مالک محمد شفیع گوجر نے کہاکہ پہلے ہی انہوںنے محکمہ بجلی کے ملازمین سے کہا کہ کھیت میں بجلی کے پول لگے ہوئے ہیں جن میں دھواں نکل رہا ہے لیکن انہوں نے اس طرح کسی بھی قسم کا دھیان نہیں دیا جس کا خمیازہ آج اُٹھانا پڑا۔ محمد شفیع گوجر نے کہاکہ محکمہ بجلی اس طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا اور مختلف جگہوں پر بجلی کی تارسر سبز درختوں کی طرف لٹکی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے ۔ وہیں منڈکھال کی عوام نے کہا کہ جب گائے کو بجلی کا کرنٹ لگا تو وہ لوگ گائے کو بچانے کے لئے گئے لیکن گائوں والوں کی موجودگی نے انہیں وہاں جا نے نہیں دیا ۔ عوام نے کہاکہ اس وقت گائے کی قیمت تقریباً40ہزار سے زائد ہے اور اس حادثے کے ذمہ دار صرف اور صرف محکمہ کے ملازم ہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر محکمہ بجلی نے تحصیل اکھڑہال کے علاقوں میں بجلی کا نظام ٹھیک نہیں کیا تو عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہو جائے گی ۔