ککریال// شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کا چھٹا کنووکیشن یہاں یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جو تقریب پر مہمان خصوصی تھے نے کنووکیشن خطبہ پیش کیا۔ خاتون اوّل سویتا کووند بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔گورن این این ووہرا جو یونیورسٹی کے چانسلربھی ہیں نے کنووکیشن کی صدارت کی جبکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھیں۔گورنر نے چیئر مین بھارتی انٹرپرائزز لمٹیڈ سنیل بھارتی متل اور چیئرمین منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ہیرو موٹر کارپوریشن لمٹیڈ پون منجل کو Honoris Causa سے نوازا۔گورنر نے کنووکیشن کے دوران 882 ڈگریاں بشمول پی ایچ ڈیز ، ماسٹرس اور بچلرس ڈگریاں اور9 سلور میڈل با صلاحیت طلاب کو نوازے ۔صدر جمہوریہ نے 10گولڈ میڈل متعلقہ ذہین طلاب میں تقسیم کئے ۔گورنر نے ان تمام طلاب کو مبارک باد دی جنہوں نے اس موقعہ پر ڈگریاں ، میڈل اور انعامات حاصل کئے اور انہیں مستقبل کی سرگرمیوں میں کامیابی کی دعا کی۔اپنے خطاب میں گورنر نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند او رخاتون اوّل خوش آمدید کہتے ہوئے یونیورسٹی کے لئے کنووکیشن ایک قابل فخر موقعہ قرار دیاجس میں صدر جمہوریہ بذات خود شریک ہوئے ۔گورنر نے آئی آئی ٹی کھرگپور کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر کے ایل چوپڑا،سابق ایجوکیشن سیکرٹری آف انڈیا آر پی اگروال اور ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران کا شکریہ اداکیا جنہوںنے اس ادارے کو استحکام بخشنے کے لئے انتھک کوششیں کیں۔اس سے قبل وائس چانسلر ویشنو دیوی یونیورسٹی پروفیسر سنجیو جین نے وائس چانسلر رِپورٹ پیش کیا۔ریاستی حکومت کے وزراء ، ارکان قانون سازیہ ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان ،یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران ، چیف سیکرٹری ، شرائین بورڈ کے ممبران ، سینئر ، سول اورپولیس افسران ،گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، شرائین بورڈ کے سی ای او ،رجسٹرار و دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔