گول//جموں و کشمیر اُمید کی جانب سے ریاست سے باہر بھیجے جا رہے نوجوانوں کا آج چوتھا گروپ موہالی کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔ اُمید سکیم کے تحت ریاست سے باہر پڑھے لکھے نوجوان لڑکیوں و لڑکوں کو مختلف کورس کرنے جن میں بالخصوص کمپیوٹر ٹریننگ کے لئے بھیجے جا رہے ہیں جہاں پرانہیں بہت ساری سہولیات بھی دی جا رہی ہیں ۔اس سلسلے میں اس چوتھے گروپ میں جن میں مختلف جگہوں سے28بچے جا رہے ہیں ۔