راجوری //راجوری کے نوشہرہ بازار میں ہارڈ ویئر کی ایک دکان آگ لگنے سے جزوی طور پر تباہ ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق دلپریت سنگھ عرف سمراٹ ولد سرویندر سنگھ ساکن وارڈ نمبر ایک نوشہرہ کی دکان کو اچانک سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے شعلے بلند ہونے لگے ۔اس دوران پولیس اور فائر سروس کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کی ۔اگرچہ فائر سروس کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیاتاہم اس سے دکان اور ا س میں رکھے گئے سامان کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے ۔