پونچھ // ممبرقانون ساز کونسل پونچھ پردیپ شرما کی قیادت میں پونچھ قصبہ کے وارڈ نمبر 2محلہ کامسر میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا،جہاں مقامی لوگوں نے پردیپ شرما کاوالہانہ استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے پانی کی قلت ،بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی ان کیلئے سب سے بڑی پریشانی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کہ ایم ایل سی ان کو بنیادی سہولیات فراہم کرائیں گے۔اپنے خطاب میںپردیپ شرما نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ان کو عوامی مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ مسائل کا ازالہ کیاجائے ۔انہوںنے یقین دلایا کہ وہ افسران سے مل کر پانی اور بجلی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیںگے ۔ان کے ہمراہ ریاستی سکریٹری بھارتیہ جنتا پارٹی سنی گپتا اور دیگر لیڈران بھی تھے۔