حیدرآباد//تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔گرمی کے سبب لوگوں کا بُر احال ہے ۔تلنگانہ اور اے پی میں لو لگنے سے کئی اموات کا بھی پتہ چلا ہے ۔دھوپ اور لو سے بچنے کے لئے لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔عوام کا ماننا ہے کہ شام کے اوقات میں دھوپ میں کمی تو ہورہی ہے تا ہم تمازت کے سبب بھی ان کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے ۔ دھوپ کی شدت کے سبب سڑکوں پر ٹریفک میں بھی کمی ہوگئی ہے اور شام کے اوقات میں ہی گاڑیاں سڑکوں پر نظر آرہی ہیں۔درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔عوام کا ماننا ہے کہ گزشتہ سالوں کے برخلاف جاریہ سال دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔دوسری طرف واٹر کولرس ، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں ۔یواین آئی