باغپت//وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پر ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف خاندان کے لئے سیاست کرنے والی یہ پارٹی ہماری حکومت کے چار سال کے کام سے بوکھلاگئی ہے اس لئے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ مودی نے 14لین کے دہلی ۔میرٹھ ایکسپریس وے کے پہلے مرحلہ میں تعمیر شدہ 9کلومیٹر طویل اور 135کلومیٹر پلول ۔کنڈلی پیری فیرل ایکسپریس وے کو قوم کو وقف کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی حکومتوں نے ترقیاتی کاموں کو اہمیت دینے کے بجائے ہمیشہ کنبہ پرستی کو فروغ دینے کے لئے کام کیا اس لئے این ڈی اے حکومت کے چاربرسوں میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو برداشت نہیں کرپارہی ہے ۔انھوں نے 70سال میں ملک کے ساتھے صرف دھوکہ کیاہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کے کلچرکوفروغ دینے کے بجائے کبھی جمہوریت کی فکرنہیں کی اور صرف ایک ہی خاندان کی فکر میں لگے رہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ اس لئے کانگریس ہماری حکومت کا چارسال کا کام دیکھ کر پریشان ہے اور کسانوں اور غریبوں کو گمراہ کررہی ہے ۔مسٹر مودی نے کہاکہ ملک کے سامنے اعتماد کا بحران کھڑاکرنے اور آئین اور ای وی ایم پر وسوال اٹھانے والی کانگریس کو جمہوریت کی فکر نہیں ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت دلتوں ،پسماندہ طبقات ،آدی واسیوں اور کسانوں کے لئے کام کرتی ہے ،کنبہ پرستی کی سیاست کرنے والی کانگریس اسکا مزاق اڑاتی ہے ۔انھوں نے کسانوں سے سیاسی فائدے کے لئے کام کرنے والی کانگریس کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل کی اور کہا کہ انکی حکومت نے کسانوں کے مفاد کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔کسانوں کی پیداواربربادنہ ہو اس کے لئے 6000کروڑ روپئے دئے گئے ہیں ۔گنا کسانوں کو چینی مل سے ادائیگی بروقت ہورہی ہے اور گنا کسانوں کی پوری مدد کی جاسکے اس کے لئے گنا کسانوں کودیاجانے والا پیسہ براہ راست کسان کے کھاتے میں جائیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ کانگریس کے دوراقتدارمیں کام کرنے کی روایت نہیں رہی ہے اور وہ گھڑیال کے آنسو بہاتے ہیں اور لوگوں کو خوش کرنے والی سیاست کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چار سال پہلے ملک میں مواصلات کی سہولت بڑھانے کے لئے محض 57پنچایتوں میں فائبر آپٹیکل پہنچایا گیاتھا۔