کشتواڑ//وزیر بجلی سنیل کمار شرما نے بھنڈار کوٹ سے کشتواڑ تک کی متبادل رابطہ سڑک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس سلسلہ میں باقی ماندہ کام میں در پیش روکاوٹوں کو آخری بلاسٹنگ کے ساتھ دور کیا گیا ، تاکہ سڑک کو جلد ہی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ1500 میٹر ٹکڑے پر 4.5 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے جو کہ اس علاقہ کے لئے محفوظ رابطہ فراہم کرے گا۔ اس موقعہ پر سنیل شرما نے کہا کہ پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر کام شروع ہونے سے اس سڑک پر بھاری مشینری اور وہیکلز کا کافی رش رہے گا.،جسکی وجہ سے یہ متبادل روڈ تعمیر کرنا لازمی بن گیا تھا۔دریں اثنا، وزیر نے بھنڈار کوٹ پُل کا بھی معا ئینہ کیا جسکی تعمیر سی وی پی پی کی جانب سے6 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ روان سال کے ستمبر مہینہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ بھنڈار کوٹ پُل ضلع کی نصف آبادی کو رابطہ فراہم کرے گااور یہ ضلع میں دریائے چناب کو پار کرنے کا واحد راستہ ہے جو لوگوں کو ریاست کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑے گا۔وزیر موصوف نے انجینئروں اور ٹیکنشنوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام حفاظتی اقدام کا استعمال کریں تاکہ اس سڑک پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو پائے۔وزیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،ایس ایس پی ابرار احمد چودھری ،جی ایم سی وی پی پی شبیر زرگر و دیگر متعلقہ افسر و اہلکار بھی تھے۔