بانہال // سرینگر جموںشاہراہ پر سڑک کے ایک حادثے میں ایک ہی کنبے سے تعلق رکھنے و الے چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں بانہال سے سرینگر منتقل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگرجموں شاہراہ پر واقع ناچلانہ کے قریب ریاسی سے سرینگر کی طرف جارہی ایک آلٹو کار نمبر مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک نمبر JK-03B/3053 کے ساتھ زور دار طریقے سے ٹکرائی جس کی وجہ سے کار میں سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کار چلانے والے رشپال سنگھ ساکن ریاسی، اسکی اہلیہ رانو دیوی ، اسکا لڑکا رشپ سنگھ اور اس کی ساس ویشنو دیوی زوجہ بلوندر سنگھ شامل ہیں۔