کشتواڑ//جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما نے گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑکا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج فیکلٹی اور طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اس سے قبل کالج کے سٹاف اور طلاب نے انکا خیر مقدم کیا ۔ تبادلہ خیال کی نشست کا آغاز کالج کے کارگُذار پرنسپل پروفیسرپون شرما کی جانب سے خطبہ استقبالیہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔ پروفیسر شرما نے وائس چانسلر کو کالج کے مسائل جیسے کہ اکیڈمک، داخلہ اور امتحان کے طریقہ کارکی جانکاری دی اور کالج کا خاکہ پیش کیا ۔اس دوران وی سی نے طلاب کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالات کا جواب بھی دیا۔ وی سی نے اپنے خطاب میں کالج کے پرنسپل ،سٹاف اور طلاب کے کاوشوں کی ستائش کی اور طلاب کو اخلاقی اقدار کے بڑھتے ہوئے مطابقت پر خطبہ دیتے ہوئے ایک سود مند لیکچر دیا ۔ انہوں نے یو جی اور پی جی سطح پر سی بی سی ایس کے مدعوں ، کالج فیکلٹی سے ریسرچ گائیڈز مہیا کرنے، سرمائی زون کے افلیئٹڈ کالجوں کے اکیڈمک اور امتحانی سسٹم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر آر ڈی شرما نے اپنے خطاب میں طلاب کو احتجاجوں سے دور رہنے کی صلاح دی اور اپنی توجہ اکیڈمک و غیر نصابی کاروائیوں پر مرکوز کرنے کی صلاح دی۔ دیگرمدعوں پر بھی بحث کی اور کالج کے سٹاف و طلاب کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ تبادلہ خیال کے دوران کشتواڑ کیمپس کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر حق نواز شیخ، پروفیسر اسد اللہ وانی، ڈاکٹر نیرج شرما کے علاوہ ممبران اور طلاب نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض پروفیسر (ڈاکٹر) عاشق حُسین نے انجام دئے جبکہ ایچ او ڈیفزیکس پروفیسر سریندر کمار سیننے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔