رام بن //نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر سجاد شاہین نے ضلع رام بن میں ماہ رمضان کے موقعہ پر اشیائے ضروریہ کی قلت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح سے پی ڈی پی۔ بی جے پی کی مخلوط سرکار نے ضلع کے عوام کے ساتھ بے رُخی کا اظہار کیا ہے۔بانہال میں یوتھ کانگریس کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص خدمات اور راشن کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سرکار سے ضلع میں راشن کی وافر مقدار میں سپلائی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے،تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے بجلی اور پانی کی باقاعدہ سپلائی کا بھی مطالبہ کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ریاستی سرکار اپنے فرائض نبھانے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کے مناظر میں این سی خاموش تما شائی نہیں بن بیٹھے گی ۔اس موقعہ پر پارٹی میں شامل ہونے والے یوتھ کانگریس کے جن کارکنوں نے شرکت کی اُن میںمحمد عاصف لون، گُفتار احمد، اعجاز احمد، فیروز احمد، الطاف احمد ،محمد سلیم و دیگران شامل تھے.