ڈوڈہ //پرتھم ایجوکیشنل فائونڈیشن کی جانب سے ایس ایس اے جے اینڈ کے اشتراک سے پلے وے طریقہ سے ورک کلچر پیدا کرنے اور تعلیم دینے کے ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع کے 12 ۔اساتذہ ماہ جنوری سے پرتھم سے تربیت حاصل کی ہے جو کہ پرواگرام میں بطور ماسٹر ٹرینئرس کے کا م کر رہے ہیں اور جنھوں نے ضلع سطح کے ریسورس پرسنز کو تربیت فراہم کی ۔پرواز کا مقصد اساتذہ اور طلاب کے درمیان رشتہ مستحکم بنانا ہے ۔ٹیچنگ کی تکنیک سادہ اور بغیر پریشانیوں کے ہے، اس سلسلہ میں پہلے بیچ کو پہلے ہی تربیت حاصل کی ہے جبکہ دوسرے بیچ کی تربیت جاری ہے۔پرتھم کی ریاستی سربراہ پروین سعید نے ریاستی پروگرام کارڈی نیٹر زیشان اور ریاستی پروگرام کارڈی نیٹر اردو سارہ فاطمہ کے ہمراہ تربیتی مقام کا دورہ کرکے وہاں اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا۔پروین سیعد نے زور دیکر کہا کہ اس پروگرام سے نہ صرف ڈراپ اوٹ میں کمی آئے گی بلکہ اس سے ایک صحت مند اور آسان عمل میں بھی اضافہ ہوگا۔