بھدرواہ // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع ڈوڈہ کے گوستی چیرالہ علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ کیمپ کا اہتمام سی او راشٹریہ رائفلز کی بھدرواہ میں مقیم یونٹ نے کیا تھا جس کا افتتاح سابقہ سرپنچ بھوشن لعل نے سول عہدہ داروں ،سابقہ سرپنچوں،لمبر داروں اور فوجی طبی ٹیم کی موجودگی میں کیا۔ فوجی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ٹیم نے کیمپ میں 600سے زائد مریضوں کا معا ئینہ کیا گیا جن میں 70مرد ،440خواتین اور 90 بچے شامل تھے جو چیرالہ کے مختلف علاقوں بشمول گوستی، جوردک، خورد، شام ڈالی، سنرتھوا، لوہارتھوا، باجی،ڈھالہ، گوڈی، اور بولیان علاقوں سے آئے ہوئے تھے۔کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے راشٹریہ رائفلز بٹالین کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔طبی ٹیم نے اس موقعہ پر لوگوں میں مختلف بیماریوں اور اچھی صحت قائم رکھنے میں بیداری بھی پیدا کی۔