گول//پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی گول کی ایک میٹنگ ڈاک بنگلہ میں منعقد ہوئی جس میں کمیٹی کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر گول و ملحقہ جات میں پینے کے پانی کی قلت زیر غور لائی گئی ۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس سلسلے میں ایس ڈی ایم گول کو ایک یاداشت پیش کی جائے گی اور اگر وہ اس پر عملدرآمد نہیں کرتا تو پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول بیوپار منڈل کے ہمراہ ہڑتال کرے گی ۔ علاوہ ازیں ہسپتال میں ڈاکٹروں کی قلت کے علاوہ دوسرے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور انتظامیہ اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد انہیں حل کیا جائے نہیں تو یہاں پر ہڑتال کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس موقعہ پر عید الفطر کے پیش نظر بازاروں میں نرخوں کو اعتدال پررکھنے کے لئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا اور عید الفطر کے موقعہ پر بجلی ، پانی اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔