جموں//دلجیت سنگھ چب (وزیرمملکت )وائس چیئرمین جے اینڈکے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فارڈیولپمنٹ آف کسان دلجیت سنگھ چب نے چودھری سورن کمارکرشی وشاودھیالہ ،پالمپور(سی ایس کے ،ہماچل پردیش ۔اگریکلچریونیورسٹی ) کادورہ کرکے زراعتی سائنسدانوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں جدید تکنیکوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔اس دوران وائس چانسلر چودھری سورن کمارکرشی وشادھیالیہ،پالم پورپروفیسراشوک کمارنے بھی وائس چیئرمین کسان مشاورتی بورڈ کے ساتھ ملاقات کی اورزراعت سے متعلق امورات پرغوروخوض کیا۔وائس چیئرمین ،مشاورتی بورڈ برائے کسان بہبود دلجیت سنگبھ چب نے کہاکہ وہ کسانوں کے ایک گروپ کو پالمپور یونیورسٹی یونیورسٹی میں تربیت کیلئے روانہ کیاجائے گاتاکہ وہ آرگینک اگریکلچرکی جدیدتکنیکوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔سینئرزراعتی سائنسدانوں ڈاکٹرجے پی سینی اورڈاکٹرسریش گوتم نے وائس چیئرمین کوآرگینک اگریکلچر،ہارٹیکلچرکے شعبے میں مختلف تکنیکوں سے آگاہ کیااوراس دوران دلجیت سنگھ چب نے یونیورسٹی کیمپس میں آرگینک اوراگریکلچرکھیتوں کابھی معائینہ کیا۔