سرینگر /قانون ساز کونسل کی ماحولیات پر کمیٹی کی ایک میٹنگ یہاں ایم ایل سی علی محمد ڈار کی صدارت میں منعقد ہوئی اور پلیوشن کنٹرول بورڈ ، ٹرانسپورٹ ، ٹریفک ، صحت ، صنعت و حرفت اور محکمہ خوراک سے متعلق ماحولیاتی معاملات پر غور و خوض ہوا ۔ ارکانِ قانون سازیہ قیصر جمشید لون ، گردھاری لال رینہ اور پردیپ شرما نے میٹنگ میں شرکت کی اور ریاست میں ماحول کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں اپنی قیمتی آراء پیش کیں ۔ دیگر لوگوں کے علاوہ کمشنر سیکرٹری جنگلات سوربھ بھگت ، پی سی سی ایف ایم ایم پنت، ڈائریکٹر ماحولیات اوم پرکاش شرما ، وی سی لاوڈا حفیظ شاہ کے علاوہ متعلقہ محکمے اور کونسل سیکرٹریٹ کے افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔