جموں//ڈیپارٹمنٹ آف اپلائڈ سائنسز ،یوگینڈاکالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے مختلف ایونٹوں میں حصہ لینے والے بی ای سیکنڈسمسٹرکے طلباء کی عزت افزائی کیلئے تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران انجینئرودھی ایس سنگھ چیئرمین کم منیجنگ ٹرسٹی مہمان خصوصی جبکہ ٹھاکورشیودیوسنگھ جموال وائس چیئرمین اورانجینئررینوبانگرو منیجنگ ڈائریکٹرمہمانان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پر ڈاکٹراروند دیواگن ڈائریکٹروائی سی ای ٹی نے مہمانوں کااستقبال کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اورمقابلوں کاقریبی تعلق ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ مقابلے اُبھرتے انجینئروں کوجدیدتکنیک اپنانے کیلئے تحریک دیتے ہیں۔ پوسٹرپرزینٹیشن میں شبھوامی شرما ،بی ای سیکنڈسمسٹرالیکٹریکل برانچ نے پہلا، ارتضیٰ دھر سمسٹرچھ نے دوسراانعام حاصل کیا۔دوسراایونٹ مضمون نویسی پرتھاجوعالمی یوم مادرکے موقعہ پر منعقدکیاتھاجس میں شامبھوی شرمانے پہلااورمس شیوالی گنڈوترہ نے دوسراانعام حاصل کیا۔تیسراایونٹ جنرل ایپٹی چیوڈپرمبنی تھا۔جس میں ہارس رشیدنے 1000روپے کانقدی انعام حاصل کیا۔،راکیش ورماڈیپارٹمنٹ آف اپلائڈ سائنسزنے طلباء کومبارکبادپیش کی۔اس دوران پروگرام ڈاکٹربی کے امباستہ پروفیسرکیمسٹری ڈیپارٹمنٹ آف اپلائڈسائنسرکی شکریہ کے کلمات سے ہوا۔