مینڈھر //آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی رکن پروین سرور خان کی قیادت میںگوہلد علاقے کا ایک وفد ایس ڈی ایم مینڈھر سے ملاقی ہوا ور پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مسائل بیان کئے ۔وفد میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں ۔ اس موقعہ پر ان خواتین نے بتایاکہ علاقے میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے اور محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے کوئی متبادل فراہم نہیں۔ انہوںنے الزام لگایاکہ محکمہ کے افسران نے کچھ گھروں کو غیر قانونی کنکشن دیئے جس سے پانی کم پڑا ور آج سپلائی بالکل ہی بند ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ غیر قانونی کنکشن کاٹے جائیں اور سپلائی فراہم کی جائے ۔ایس ڈی ایم مینڈھر تنویر خان نے یقین دلایاکہ وہ متعلقہ افسر سے بات کرکے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیںگے ۔پروین سرور خان نے کہاکہ اگر پانی فراہم نہ ہواتو وہ دھرنادیںگی ۔