مہور//رام بن //بٹوت// رہبر تعلم ٹیچرس فورم جموں وکشمیرکی کال پراساتذہ نے سے اپنے مطالبا ت کی اصلوبی کی خاطردو روزہ کلاس روم بائیکاٹ کام چھوڑ ہڑتال پر چلے گئے جسکی وجہ سے کئی سکول بند رہنے کی اطلاع ہے۔ مہور کے کئی اسکول آج بند رہے جس کی وجہ سے لوگ غصے میں آکر اسکولوں میں آگئے۔اطلاع کے مطابق اساتذہ نے قلم چھوڑ ہڑتال رکھی تھی جس کی وجہ سے کئی ایک اسکول بند رہے۔اساتذہ نے زونل صدر مہور شیخ شبیر کی صدارت میں مہور ہیڈکوٹر پر مظاہرے کئے اور مانگ کر رہے تھے تنخواہ کو جلدی وگزار کیا جائے۔ جمسلان چچی میں جب لوگوں نے میڈل اسکول چچی کو بند پا کر اسکول میں جمع ہوکر غصے کا اظہار کیا۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے ان کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی۔اسی طرح زون چسانہ کے گورنمنٹ مڈل اسکول بگوداس میں لوگ جمع ہوگئے اور اسکو ل میں صرف ایک استاد پایا۔لوگوں نے بتایا اگرچہ اس اسکول میں 4 استاد تعینات ہیں لیکن یہ اساتذہ باری باری چھٹی کرتے ہیں اور مارچ سے ایک ایک کر کے اسکول میں آرہے ہیں اور اس اسکول 200بچے زیر تعلیم ہیں۔ان کا کہنا ہے انہوں نے کئی مرتبہ زونل ایجوکیشن آفیسر چسانہ کے نوٹس میں یہ بات لائی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ادھر بٹوت میں رہبرتعلیم اساتذہ زون بٹوت نے کلاسوں کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ سڑکوں پرآکراحتجاج کیا۔مظاہرین اساتذہ جلوس کی صورت میں بٹوت کے مختلف بازارو ںسے گزرتے اپنے مطالبات پر مشتمل نعرے لگاتے ہوے زونل ایجوکیشن آفس بٹوت تک گئے جہاںپر زونل ایجوکیشن آفسرزون بٹوت کو اپنی مانگوں پر مشتمل سپاس نامہ دیا۔ اس موقعہ پرکشمیراعظمیٰ سے بات کرتے ہوے رہبر تعلیم ٹیچر س فورم زون بٹوت کے صدرجوگیندر کمار نے کہا کہ اس احتجاج کا پروگرام رہبر تعلیم ٹیچرس فورم جموں وکشمیرکی کال پر کیا گیا ہے اور ان کی جانب سے مرتب کردہ احتجاجی کلینڈر کے مطابق مستقبل میں بھی جاری وساری رہے گا۔ ادھر ضلع رام بن کے تمام سرکاری پرائمری اور مڈل سکولوں میں پڑھائی متاثر ہوئی۔اس سلسلہ میں احتجاجی اساتذہ کی جانب سے رام بن ،بٹوت، گول ،اکھڑال اور بانہال کے زونل ہیڈ کوارٹروں پر آر ای ٹی اساتذہ کی جانب سے متعدد ریلیاںنکالی گئیں جن میں درجنوں آر ای ٹی اساتذہ نے شرکت کی۔احتجاجی اساتذہ گُذشتہ چار مہینوں سے اپنے تنخواہ جات واگُذار نہ کرنے پر ریاستی و مرکزی سرکار کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔احتجاجی اساتذہ نے فورم کے زونل صدور کو تحریری میمورنڈم پیش کئے،جن میں دیگر مطالبات میںبقاای تنخواہ وگُذار کرنے ،تنخواہ ہیڈ ڈی لنک کرکے ریاست بجٹ میں شامل کرنا وغیرہ شامل ہے۔آل جموں و کشمیر رہبر تعلیم اساتذہ فورم کا یہ ریاست گیر ہڑتال کا پہلا دن تھا۔