کشتواڑ/ضلع کے درنگھدورناور ملاڑ خطوں میںفوج کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سلائی کے کلاسوں کا اہتمام کیا۔یہ کلاسز منعقد کرنے کا مقصد خواتین کو ٹیلرنگ کے بنیادی ہنر کی جانکاری فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی گھریلو ضروریات کو پورا کر سکیں۔فوج نے ان کلاسوں کا انعقاد خواتین کو اضافی مالی معاونت حاصل کرنے کے لئے انہیں خود روزگار کے یونٹ قائم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ملاڑ اور دھرنگدرون خطہ سے تعلق رکھنے والے کمزور طبقہ کی55خواتین کو ان کلاسز میں اندراج کیا ہے۔تربیت حاصل کرنے والی ایک خاتون نے کہا اس تربیت سے ہمیں مزید اعتماد ملا ہے ا ور ہم فوج کا ایسا موقعہ فراہم کرنے پر انکے شکر گُذار ہیں۔فوج کی جانب سے بیروز گار خواتین کو اپنا روز گار کامنے کے لئے ایسا موقعہ فراہم کرنے پر انکی ستائش کی ہے۔