رام بن//ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ممبر نیلم کمار لنگہیہ نے ضلع کے پنچایت حلقہ بالیہوٹ کا طویل دورہ کیا ہے ۔انکے ہمراہ بیوپار منڈل کے پردھان وید بھوشن گپتا ،رام بن منڈل پردھان نصیب سنگھ ،ضلع کئیشیر منگل سنگھ ،جنرل سیکرٹری رگھ بیر سنگھ جگی کے علاوہ مختلف محکموں کے افسرو اہلکار بھی تھے۔انہوں نے بالیہوٹ کے تمام علاقوں کا دورہ کیا جن میں ناببل، بھاگنا،ادھاوا، سنیچا،دار بوٹ،چولا، لانٹھی، گلی باس، اور ہالہ شامل تھے۔انہوںنے حلقہ کے تقریباً 2000لوگوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ انہوںنے علاقہ کے شہید دیوی سرن، شہید شوا رام ،اور شہید بھگوان داس کو یاد کیا جنھوں نے1952 میں علاقہ کی خاطر اپنی قربانی پیش کی۔ایم ایل اے نے لوگوں کی شکایات اور مسائل کو سُنا اور ان کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی ۔ان مسائل میں بجلی۔ پانی ۔صحت، تعلیم،خستہ حال سڑکوں وغیرہ کے مسائل شامل تھے۔لنگہیہ نے پی ایم جی ایس وائی کے اے ای ای کو سیری سے سنیچا تک کی سڑک پر کام میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو گورنمنٹ ہائی اسکول ناببل کی عمارت کو فوری طور سے مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے علاقہ میں بجلی پہنچانے کا کام عنقریب ہی مکمل ہو جائے گا۔دریں اثناء انہوں نے بغیر بجلی کے علاقوں میں بجلی فراہم کرنے کے لئے متعلقہ وزیر سے سولر سسٹم لاگو کرنے کی بات کریں گے۔انہوں نیاپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے مختلف سکولوں کو 100ڈیسک فراہم کرنے، بالیہوٹ میںکیمونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 20لاکھ روپے کے علاوہ ناببل، سنچا ،باردر اور بالیہوٹ میں چار کٹنگ و سلائی سنٹر قائم کرنے کے لئے4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ایم ایل اے نے علاقہ میں ہورہی کا موں کا جائزہ بھی لیا اور ایجنسیوں سے یہ کام بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔