جموں// پردیش یوتھ کانگریس کے صدر پرانوشگوترہ نے کہاہے کہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے۔ ریاستی اورمرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہے یوتھ کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شگوترہ نے کہاکہ موجودہ مخلو ط ریاستی سرکارنے اسمبلی انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں پوراکرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔یوتھ کانگریس کے ورکروں نے عوامی مسائل حل نہ کرنے کے لئے ریاستی ومرکزی حکومت کاپتلابھی نذرآتش کیا۔انہوں نے کہاکہ پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اتنازیادہ اضافہ ہونے سے عام آدمی کی مشکلات میں کافی زیادہ اضافہ ہوچکاہے جس کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دارہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب سرحدی عوام آئے دن پاکستان کی گولہ باری کاشکارہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مخلوط حکومت کے دورمیں تعمیروترقی کے کام بالکل ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔عوام کوگوناں مشکلات کاسامناہے۔عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔رشوت ستانی کادوردورہ ہے۔شہرجموں میں بجلی کی باربار کٹوعتی سے عام آدمی سخت پریشان ہے۔ جموں شہرمیں صحت وصفائی کی حالت خستہ ہوچکی ہے اورعوام کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔بے روزگاری کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے کوئی بھی ٹھوس قدم نہیں اٹھایاجارہاہے ۔بے روزگاردردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ان کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔موجودہ سرکار کے دورمیں کوئی بھی ترقیاتی پروجیکٹ ہاتھ میں نہیں لیاگیاالبتہ سابقہ ریاستی سرکارنے جوترقیاتی کام شروع کئے تھے ان پرہی اپنالیبل لگاکرعوام کوگمراہ کیاجارہاہے ۔