جموں//ڈیپارٹمنٹ آف اپلائڈ سائنسز یوگانندا کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کی جانب سے آئی سی ٹی تکنیکوں سے متعلق فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام منعقدکیاگیا۔اس موقعہ پرڈاکٹر یش پال شرما،پروفیسرڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈکمیونی کیشن ٹیکنالوجی سنٹرل انسٹی چیوٹ آف کمیونی کیشنل ٹیکنالوجی نئی دہلی ریسورس پرسن تھے۔اس موقعہ پر فیکلٹی ممبران کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ڈاکٹراروند دیوانگن ڈائریکٹروائی سی ای ٹی نے مہمان مقررکااستقبال کیااور فیکلٹی ممبران کوتربیتی پروگرام کے اغراض ومقاصدبیان کیے۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعے اساتذہ کی صلاحیتوں کوبہتربنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعے فیکلٹی ممبران مرکزی حکومت کے اقدام مثلاً سویام پربھا،ای پاٹھ شالہ ، کشوری منچ، نیشنل ریسپریٹری آف اوپن ایجوکیشن ریسورسز(این آراوای آر) سے اچھی طرح واقف ہوجائیں گے۔ اس دوران ڈاکٹریش پال شرمانے فیکلٹی ممبران کوآئی سی ٹی کی جدیدتکنیکوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ڈاکٹراروند دیوانگن نے راکیش ورماایچ اوڈی اپلائڈ سائنسز کی اہم پروگرام کے انعقادکیلئے کاوشوں کوسراہا۔تقریب کے اختتام پرشکریہ کی تحریک لیکچررکمیونی کیشن سکلز مس آرتی تکو نے پیش کی۔