جموں//پٹھانکوٹ کورٹ نے میرٹ کالج کے چیئرمین آرپی سنگھ کی طرف سے دائرکی گئی پیشگی ضمانت کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے ریاست کوہدایات دیں کہ وہ آرپی سنگھ کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے 5دن پہلے اسے مطلع کرے۔ذرائع کے مطابق ان کیمرہ عدالتی کاروائی کے دوران جموں وکشمیرپولیس کاموقف واضح نہیں تھاکہ وہ آرپی سنگھ کی گرفتاری عمل میں لائے گی یااس کے خلاف کچھ اورکارروائی کرے گی۔اس کمزورموقف کودیکھتے ہوئے عدالت نے جموں کشمیرپولیس کوہدایت دی کہ وہ آرپی سنگھ کوگرفتارکرنے سے پانچ دن پہلے مطلع کرے۔پٹھانکوٹ عدلت نے ریاست کوہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’5دن پہلے آرپی سنگھ کوواضح نوٹس دیاجائے تاکہ وہ پانچ دنوں میں قانونی چارہ جوئی کرسکے‘‘۔ایڈوکیٹ انکورشرمانے کہاکہ آرپی سنگھ کی پیشگی ضمانت کی عرضی ردنہیں ہوئی ہے البتہ عدالت نے ریاست کوہدایت دی ہے کہ اس کوگرفتارکرنے سے پانچ روزپہلے مطلع کیاجائے۔میرٹ کالج کے سربراہ آرپی سنگھ پر الزام ہے کہ اس نے کٹھوعہ عصمت دری وقتل معاملہ کے کلیدی ملزم سے رقم حاصل کی تاکہ تحقیقاتی ایجنسی کو وشال جنگوترہ ولد سانجی رام کی وہاں موجودگی سے متعلق گمراہ کرے۔آرپی سنگھ نے پیشگی ضمانت کیلئے 31 مئی کوپٹھانکوٹ عدالت میں عرضی دائرکی تھی۔