سرینگر /صحت عامہ ، آبپاشی اور فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے سیلاب سے سدباب کے لئے جامع منصوبہ مرحلہ دوم کے ڈی پی آر بنانے کے لئے میتھامیٹیکل ماڈل سٹیڈیز ( ایم ایم ایس) کی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وزیر مملکت برائے صحت عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول میر ظہور احمد بھی موجود تھے۔سینٹر ل واٹر اینڈ پاور ریسرچ سٹیشن پونے کی جانب سے تیار کی گئی رِپورٹ پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے وزیر موصوف نے ایم ایم ایس کی حتمی رپورٹ میسرز ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈ کو سونپی ۔انہوں نے متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ اس ضمن میں کام شروع کر کے اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ 2014ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد حکومت نے دریائے جہلم اور معاون ندیوں کے لئے فلڈ منیجمنٹ پروگرام کے پروجیکٹوں کی تشکیل پر کام کر رہی ہے۔ سی ایف ایم پی مرحلہ اوّل پہلے ہی مکمل کیاجاچکا ہے جس کے ثمر آور نتائج سامنے آئے ہیں۔وزراء کو پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعے میتھا میٹیکل سٹیڈیز کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اس موقعہ پر صحت عامہ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرو ل کے سیکرٹری ایم راجیو کے علاوہ متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہاں بھی موجود تھے۔