راجوری//کشمیر عظمیٰ/گریٹر کشمیر میں چند روز قبل شائع ہوئی خبر کے اثر کے طور پر حکام نے منجاکوٹ میں حد متارکہ پر اس بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب عمل میں لائی ہے جس کو دو سال سے کانگریس و پی ڈی پی کارکنان کے درمیان چل رہی سیاسی چپقلش کی وجہ سے نصب نہیں کیاجاسکاتھا۔واضح رہے کہ دریری گائوں میں واقع موٹھاں والی بانڈی محلہ برقی رو سے محروم تھاجہاں دو سال قبل محکمہ بجلی کی طرف سے ترسٹھ کے وی کا ایک ٹرانسفارمر فراہم کیاگیاتاہم مقامی سیاسی کارکنان کے درمیان آپسی چپقلش کی وجہ سے اس کی تنصیب عمل میں نہیں لائی جاسکے اور ٹرانسفارمر دو سال تک زمین پر پڑارہا۔حال ہی میں یہ معاملہ کشمیر عظمیٰ کے نوٹس میں آیاجس پرآٹھ جون کے شمارے میں ایک خبر شائع کی گئی جس پرکارروائی کرتے ہوئے محکمہ بجلی نے بالآخر اس ٹرانسفارمر کی تنصیب عمل میں لائی ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ ادارے کا شکریہ اد اکیاہے۔