جموں //جموں ڈوگرہ صدر سبھا کااجلاس یہاں گل چین سنگھ چاڑک کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران خیالات کااظہارکرتے ہوئے ڈوگرہ صدرسبھاکے صدر گل چین سنگھ چاڑک نے کہا کہ ریاست میں نفرت کا بیج بویا جا رہا ہے جوجموں کے امن پسند ڈوگروں کے لئے باعث تشویش بنا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگ خوف و ہراس کے شکار بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کو بہت مالی اور جانی نقصان بھی ہوا ہے حالانکہ سرکار نے ان متاثرہ لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن ابھی تک یہ لوگ حکومت کی طرف سے مکمل طور پر نظر انداز کئے گئے ہیں جو قابل تشویش ہے۔انہوں نے مغربی پاکستان سے آئے ہوئے رفیوجی لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی طرف سے واگزار کئے گئے مائنارٹی پیکیج سے ان رفیوجیوں کو مستفید نہیں کیا گیا ہے جبکہ یہ لوگ یہاں کے معزز شہریوں کی طرح رہنا پسند کر تے ہیں اور ہندستانی شہریوں کی طرح ووٹ دینے کا حق بھی چاہتے ہیں اور کاروبار اور تعلیمی میدان میں بھی برابر کا حق چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً3لاکھ پاکستانی رفیوجی ریاست جموں و کشمیر میں سکونت پذیر ہیں لیکن ان کو آرٹیکل 35Aکے تحت ریاست میں بنیادی حقوق سے مستفید نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ ان لوگوں کے اندر یو پی ایس ای اور دیگر امتحانات میں حصہ لے کر ایک بڑے عہدے پر فائز ہونے کی صلاحیت ہے لیکن برابر حقوق نہ ملنے کی وجہ سے وہ بس صفائی کرمچاری تک ہی محدود رہتے ہیں ۔اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنگن واڑی ورکروںاور ہیلپروں کے مطالبات کو پورا کیا جانا چاہئے کیوں کہ نوزائدبچے ان ہی کی کاوشوں کی وجہ سے بہتر نشونما پاتے ہیں اور انہی کی وجہ ان بچوں کو جنم دینے والی مائیں بھی تندرست رہتیں ہیںجب کہ آنگن واڑی ورکر اور ہیلپر اپنے بچوں کی پرواہ کئے بغیر انگن واڑی مرکزوں میں کام کرتی ہیں ۔اس موقعہ پرجومعززممبران موجودتھے ان میں پروفیسراین کے ڈوگرہ نائب صدر،کرنل کرن سنگھ جموال، نائب صدر،پریم ساگرگپتا جنرل سیکریٹری،برگیڈیئر ایم ایس جموال، انچارج پریس اینڈپبلسٹی جنک کھجوریہ ،سیکریٹری کرنل ڈاکٹروریندرکے ساہی، ویرچکراانچارج میڈیاسیل انیتابلاوریہ،انچارج مہلاونگ سنتوش مگوترہ، جی اے خواجہ ،کلبیرسنگھ ،چنکارسنگھ ،سیدامانت علی شاہ،گھمبیردیوسنگھ چاڑک ، انچارج یوتھ ونگ ، ایس ۔پیٹر، کے پی سنگھ ،مدن لال بھگت، ایس ایس سمیال، ڈاکٹرسنت کمارڈینگرا، ڈاکٹررگھوبیرسنگھ، سورن سنگھ، سکھدیوسنگھ اورکرن سنگھ جموال شامل ہیں۔