جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانانے کہاہے کہ بی جے پی کے نوجوانوں کوروزگارکے مواقعے فراہم کرنے کے جھوٹے وعدوں سے نوجوانوں میں اضطرابی کیفیت پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2019 کے انتخابات قریب آرہے ہیں اس لیے بی جے پی نے سیاسی مفاد کیلئے جموں کے لوگوں کوپھرسے جھوٹے وعدے اورخواب دکھاناشروع کردیئے ہیں۔ ان خیالا ت کااظہاردویندرسنگھ رانانے یہاں بجالتہ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رانانے کہاکہ بی جے پی نے جموں کے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑکیاہے اوراب اس جماعت کی مکاری عوام کے سامنے بے نقان ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے انتخابات 2014 کے دوران عوام سے جھوٹے وعدے کیے اوراقتدارمیں آنے کے بعدوعدوں سے منحرف ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑکیاہے جسے لوگ مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔صوبائی صدرنیشنل کانفرنس نے کہاکہ صوبہ جموں کے ساتھ امتیازی کیلئے پچھلی چھ دہائیوں سے دہائی دینے والی جماعت نے اقتدارمیں آکربھی جموں کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت نے عوام کے توقعات کویکسرنظرانداز کردیااوراقتدارکی ہوس کوپوراکرتے کرتے نوجوانوں کوذہنی اضطراب کاشکاربنایا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اپناوقارکھول چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئے روزاشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے بھی لوگ سخت پریشان ہیں اورانہیں سرکاری سکیموں سے بھی محروم رکھاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ریاست کے نوجوانوں کوروزگارکاجھانسہ تودیالیکن روزگارفراہم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کادوغلاپن اب بے نقاب ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگ بالخصوص نوجوان بی جے پی کی تقسیم کی پالیسی اوراقتدارکیلئے مختلف حربوں سے باخبرہیں۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے رانانے حلقہ ترقیاتی فنڈزسے ایک کمیونٹی سنٹرکی تعمیرکیلئے 20لاکھ روپے دینے کااعلان کیا۔کھنہ چھڑگال کے دورہ کے دوران مقامی لوگوں نے راناکامقامی ہائی سکول کوہائرسکینڈری سکول کادرجہ دلانے کیلئے شکریہ اداکیا۔