پونچھ//ماہ رمضان کی ستائیسویں شب (شب قدر)کی مناست سے ضلع پونچھ کی مختلف مساجد میں شب بیداری اور ذکر واذکار کے روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔اس سلسلہ میں مرکزی جامع مسجد پونچھ میں سب سے بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شمولیت کر کے شب بھر عبادت انجام دی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فاروق احمد مصباحی نے اس شب کی فضیلت و آفادیت بیان کی۔جامع مسجد بگیالاں میں بھی شب قدر کے حوالے سے پر نور محفل کا اہتمام کیا گیا جبکہ حیدری جامع مسجد ریڈیو سٹیشن پونچھ، وزیرنی جامع مسجد، اعلی پیر جامع مسجد، جامع مسجد ڈنگس، جامع مسجد آزاد محلہ، جامع مسجد محلہ شنکر نگر جامع مسجد پرانی پونچھ دیگر مساجد میں بھی شب بیداری کا اہتمام کیاگیا۔شب قدر کے سلسلہ میں آستان عالیہ سائیں الٰہی بخش اور سائیں میراں بخش پر بھی شب بیداری کی گئی جب کہ ضلع بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں شب قدر کے اعمال بجا لاکر مسلمانوں نے پوری رات عبادت الٰہی میں گذاری۔