جموں//اپولوہسپتال نے لوگوں کویورولوجیکل صحت اوردیگردستیاب طریقہ ٔ علاج بشمول روبوٹک سرجری ،سے متعلق جانکاری دینے کیلئے بیداری مہم کاانعقاد کیا۔اس سلسلے میں ایک بیداری پروگرام سینئرکنسلٹنٹ ،یورولوجی ،انڈرولوجی اورروبوٹک سرجری ڈاکٹرراجیش تنیجہ کی قیادت میں اندرپراست اپوہسپتال میں منعقدکیاگیا۔اس دوران ڈاکٹرراجیش تنیجہ نے متعددمریضوں کی طبی جانچ کی اورانہیں اپنے تجربات کی بناء پرمفیدمشوروں سے نوازا۔اس دوران کیمپ میں سماج کے ہرعمرکے لوگوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈاکٹرتنیجہ نے لوگوں سے کہاکہ یورولوجیکل کمپلی کیشنز لگ بھگ تمام عمرکے لوگوں میں ہوتی ہیں اوراس کی وجہ لائف سٹائل کی تبدیلی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جولوگ یورولوجیکل کمپلی کیشنز کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کواگریورولوجیکل کمپلی کیشن کی شکایت ہوتی ہے تواسے ڈاکٹرسے رابطہ کرناچاہیئے ۔ڈاکٹرتینجہ نے روبٹک سرجری کے ایمرجنسی علاج کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔بیداری کیمپ کے اختتام پرایک اوپن ہائوس کابھی اہتمام کیاگیاجس میں لوگوں نے ڈاکٹرتنیجہ سے مختلف قسم کے سوالات پوچھے ۔