جموں//آئی جی پی جموں شیودیوسنگھ جموال نے فوج،پیراملٹری فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اورجموں نشین پولیس آفیسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکرکے امرناتھ یاترا2018 کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس دوران انٹیلی جنس ایجنسیوں کے آفیسران،فوج،پولیس آفیسران نے سیکورٹی کے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ واضح رہے کہ 58 روزہ امرناتھ یاترا ،28جون سے شروع ہورہی ہے۔اس دوران آئی جی پی نے تمام آفیسران کوہدایت دی گئی کہ وہ چوکسی کویقینی بنائیں تاکہ ہرقسم کے تخریبی عناصر کی ناپاک سازشوں کوناکام بنایاجاسکے۔آئی جی پی جموں زون نے آفیسران کوہدایت دی کہ وہ نیشنل ہائی وے پرمتواترگشت کریں اورآپس میں تال میل کوبہتربنایاجائے۔ڈاکٹرسنگھ نے ایس ایس پی متعلقہ اضلاع کوسیکورٹی کیلئے بیس کیمپ بھاگوتی نگر،میں سیکورٹی ،لنگروغیرہ کے انتظامات یقینی بنانے پربھی زوردیا۔اس دوران میٹنگ میں آئی جی آرمڈ جموں،ڈی ڈی (آئی بی )جموں،ڈی آئی جی ،جے ایس کے رینج، ڈی آئی جی سی آرپی ایف جموں سیکٹر ،ایس ایس پی جموں، ایس ایس پی سیکورٹی ،ایس اوبرائے آئی جی پی جموں،ایس ایس پی ،پی سی آرجموں، کمانڈنٹ 160بٹالین ، سی آرپی ایف ،کمانڈنٹ 38 بٹالین سی آرپی ایف ، کمانڈنٹ بی ایس ایف فرنٹریئر ہیڈکوارٹر،جموں ،کرنل جی ایس ہیڈکوارٹر16کارپس،ایڈیشنل ڈی سی (ایس بی )جموں،ایڈیشنل ڈی سی جموں ایس پی سی آئی ڈی ،جموں ایس پی ٹریفک رورل، ایڈیشنل ایس پی ٹریفک سٹی ،ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن،ایس پی سٹی نارتھ ،ہیڈکوارٹر،رورل جموں،ایس پی آپریشنز،جموں ایس پی اے پی سی آر،جموں ،ڈی ایس پی جی آرپی جموں اورڈی ایس پی ایس ڈی آرایف جموں موجودتھے۔