شرائن بورڈ ملازمین کی ہڑتال سے زائرین کو مشکلات
زاہد ملک
ریاسی // ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ملازمین اور صفائی کرمچاری یونینوں کے ملازمین ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنے کے مطالبہ پر کام چھوڑ ہڑتال پر چلے گئے ہیں ،جسکی وجہ سے ویشنو دیوی کے یاتریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہڑتال کی وجہ سے راستے پر جگہ جگہ گوبر کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں کیونکہ صفائی کرچاری ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔بعدازاں ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنے کے لئے احکامات اجر اکئے گئے ،جسکی وجہ سے ملازمین کام پر واپس لوٹ آئے اور ہڑتال ختم کر دی۔
پینتھرز پارٹی رام بن ضلع کمیٹی کی تشکیل
رام بن //جے کے نیشنل پینتھرز پارٹی کی جانب سے رام بن میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ضلع کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔جنرل سیکرٹری پینتھز ٹریڈ یونین اور انچارج رام بن ضلع جے کے این پی پی سیوا سنگھ بالی کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے عہدہ داروں کا اعلان کیا گیا ، جن کی منظوری پارٹی کے ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیا نے دیدی ہے، تاکہ پارٹی کو رام بن میں زمینی سطح پر مستحکم بنایا جا سکے۔کمیٹی کے عہدہ داراں اس طرح ہیں: ایڈوکیٹ کرنیل سنگھ (صدر) ،پرتھوی راج (نائب صدر)، منگل سنگھ کٹوچ، شکیل احمد وانی (جنرل سیکرٹری) محمد علی سوہل (سیکرٹری) ،ہوشیار سنگھ ، کرن جیت سنگھ( سیکرٹری)۔اسکے علاوہ ایشر داس، کنج لعل، فاروق احمد ،بٹو سنگھ، ماسٹر تارا چند، اجے کمار، مہاری لعل ،دیویندر سنگھ ،سنجیو سنگھ ،پریتم سنگھ، سمیش سنگھ ،ونود کامر کو بطور ممبران نامزد کیا گیا ہے۔
سمگل کئے جا رہے مویشی بازیاب
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے مویشیوں کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں جمعرات کے روز پولیس پوسٹ بھاگواہ کی ایک پولیس پارٹی نے زیر قیادت ایس آئی لیکھ راج زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی افتخار احمد اور ایس ایس پی شبیر احمد کی ہدایت پر گڈی نالہ علاقے میں ایک ناکہ لگایا اور 03 مویشی سمگلروں محمد قاسم ولد عبداللہ ساکنہ سسر واڑ بھاگواہ، فیاض احمد ولس نور احمد پرے ساکنہ مچھار، جاوید احمد ولد محمد یوسف حجام ساکنہ بھاٹہ بھاگواہ کو روکا اور 07 مویشیوں سمگلروں کے چنگل سے باز یاب کیا ۔سمگلروں نے پولیس کو دیکھ کر اندھیرے کا فاعدہ لیتے ہوئے جنگل کی جانب راہ فرار کیا ۔ پولیس مبینہ سمگلروں کو گرفتار کرنے میں کوشاں ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 102 /2018درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
گوجر بکروال کانفرنس کا تعزیتی اجلاس منعقد
ریاسی// گوجر بکروال کانفرنس کا ایک اجلاس زیر صدارت حاجی سیف علی کسانہ صدر جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس منعقد ہوا جس میں مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی اور ان کے اہل خانہ کون صبر کرنے کی تلقین کی۔چودھری مراد علی گذشتہ 18سال سے گوجر بکروال کانفرنس سے جڑے رہے اور بلا امتیاز مذہب و ملت لوگوں کی خدمت کی۔مرحوم گزشتہ دنوںانتقال کر گئے تھے اوران کی نماز جنازہ میں ہزارواں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں حاجی سیف علی کسانہ،مولوی شاہ محمد ،قاری عبدالحمید،شاہ محمد بانیاں،دین محمد،،بوبو دین ماسٹر،عطا محمد بانیا،ڈاکٹر غفور،محمد اقبال،محمد صدیق،محمد خان،عبدالمجید،حاجی عبدالغفور،غلام رسول،حاجی غلام حسین،نور محمد ٹھیکیدار،محمد صدیق وغیرہ شامل تھے۔