جموں//نٹرنگ تھیٹرفیسٹیول یہاں ابھینوتھیٹرجموں میں عالمی شہرت یافتہ ڈوگرہ ڈراما’گھمائی‘کی نمائش کے ساتھ اختتام پذیرہوگیاہے۔اختتامی روز ’گھمائی‘ڈراماکودیکھ کرناظرین خوب محظوظ ہوئے۔ یہ ڈراما بلونت ٹھاکرنے تحریرکیاہے جس میں سریش کمار،انل تکو، وکرانت شرما، سونیت شرما،نیرج کانت اورسبھاش جموال نے کرداراداکرکے حقائق کومنظرعام پرلایا۔اس موقعہ پر بھارتی ویدچیئرپرسن پی ڈبلیوڈبلیواے مہمان خصوصی تھیں۔انہوں نے ڈرامے کی پیش کش کوسراہا۔گھمائی ڈراما،اس سے پہلے 2009 میں فرینفورٹ تھیٹرفیسٹیول جرمنی میں پیش کیاگیاجس نے پہلی مرتبہ ہندوستانی ڈرامے کی تاریخ رقم کی تھی اورپھرکامن ویلتھ گیمز2010 میں بھی اس ڈرامے کوفیچرکیاگیاتھا۔یہ ڈراما’گھمائی‘ ڈوگری لوک ورثے کی عکاسی کرتاہے اورخاص سین یعنی لڑکی کی ودائی کے جذباتی مناظرکی عکاسی کرتاہے ۔اس ڈرامے میں گائوں کی زندگی کودکھایاگیاہے کہ کس طرح لوگ دوردرازسے پانی لاتے ہیں ۔جب دلہن کوبہت زیادہ پیاس لگتی ہے تووہ پانی مانگتی ہے ۔ایک نوجوان اپنی زندگی کوخطرے میں ڈال کرپانی لاتاہے ۔اس میں اداکاروں نے شاندارکرداراداکئے اورسامعین وناظرین کومحظوظ کیا۔