جموں//بشناہ کے کوٹھی سینی گائوںکے لوگوں کو علاقہ میں لفٹ ایریگیشن پلانٹ کے ناکارہ ہونے کے باعث سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔لوگوں کی پریشانیوں کے پیش نظر سینئرکانگریس لیڈر وسابق چیئرمین جے ایم سی دوارکاچوہدری نے گذشتہ روز کوٹھی سینی گائوں کادورہ کرکے لوگوں کی پریشانیوں کاجائزہ لیا۔اس دوران لوگوں کے مسائل سننے کے بعددوارکاچوہدری نے لفٹ ایری گیشن پلانٹ کوقابل کاربنانے ودیگرپریشانیوں کومتعلقہ حکام کے ذریعے ازالہ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ قابل ذکرہے کہ علاقہ میں لفٹ ایریگیشن پلانٹ ہی پانی کاذریعہ ہے لیکن ان دنوں یہ پلانٹ بالکل ناکارہ ہوچکاہے جس کی وجہ سے گائوں کے لوگوں کوزراعتی مقاصدکیلئے پانی حاصل کرنے میں شدیدمشکلات جھیلناپڑرہی ہیں۔