جموں//گاندھی نگرپولیس کی طرف سے زورآورسنگھ چوک نانگر میں لگائے گئے ناکے پرگاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک منشیات سمگلرکے قبضے سے 1439 نشہ آورکیپسول ،165 نیروویٹ گولیاں اور194 انریکس بوتلیں برآمدکرکے اسے گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناکے پر ایک سوفٹ کارزیرنمبری JK02AC/0955 کوتلاشی کیلئے روکاگیااوردوران تلاشی گاڑی سے 1439 نشہ آورکیپسول ،165 نیروویٹ گولیاں اور194 انریکس بوتلیں برآمدہوئیں ،پولیس نے نشہ آورادویات کواپنی تحویل میں لے لیااورڈرائیورکوگرفتارکرلیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیورکی شناخت گرشرن سنگھ ولد جیت سنگھ ساکن ہائوس نمبر 13 سیکٹر نمبر 1،نانک نگرجموں کے طورپرہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 139/2018 ،زیردفعہ 8/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گاندھی نگرپولیس تھانے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس نے یہ کامیابی انسپکٹرسنیل سنگھ جسروٹیہ، ایچ ایس او پولیس تھانہ گاندھی نگرکی قیادت ،ایس آئی روہت بھگت اور ایس آئی مدن لال ،پی ایس گاندھی نگرکے تعاون اور ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس ،ایس پی سٹی سائوتھ سندیپ چودھری ،اورایس ایس پی جموں وویک گپتاکی نگرانی میں حاصل کی۔