سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہ
ممبر اسمبلی کی پولیس میں شکایت درج
رفیع چودھری
ڈوڈہ // ممبر اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہارنے پولیس اسٹیشن گندو میں بعض نامعلوم افراد کے خلاف ایک شکایت درج کی ۔شکایت میں الزام لگا یا گیا ہے کہ نامعلوم افراد سوشل میڈیا پر افواہ پھیلا کر انکی شبہیہ کو جھوٹے پیغامات اور خبروں سے خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مذکورہ ممبر اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ نامعلوم افراد سوشل میڈیا پر انکی شبہیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی پارٹی کے لئے مقامی شخض ہے ا ور ویسا ہی رہے گا۔انہوںنے کہا کہ بی جے ی ایک اصول پسند پارٹی ہے اور کانگریس اور این سی کی بھدرواہ حلقہ کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے میںناکام رہنے پر مذمت کرتی ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گندو سجاد مغل نے یم ایل اے بھدرواہ سے ایک شکایت موصول نے کی تصدیق کی، جسکی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
مویشیوں میں بیماری پھوٹ پڑی
کھڑی ۔ترگام میں درجنوں مویشی بیمار، ماہرین کی ٹیمیں بھیجنے کی اپیل
محمد تسکین
؎بانہال // تحصیل کھڑی کے علاقہ ترگام میں لوگوں کے پالتو مال مویشی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور محکمہ سے فوری طور پر ٹیمیں روانہ کرنے گذارش کی ہے ۔مقامی چوکیدار عبد الرشید نے بتایا کہ ضلع رام بن میں تحصیل کھڑی کے دمن تراگ ، کیجی مرگ ، آرم نکھہ، پتہالن ، بزلہ ، خزلنہ ، اکھرن ، واو مال کے پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کیلئے لئے گئے مال مویشی کو منہ اور پائے کی بیماریوں نے گھیر لیا ہے اور اس کا دائرہ آئے روز پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پالتو مویشیوں میں یہ بیماری آئی تھی اور کئی گائے کے بچھڑے ہلاک ہوئے تھے لیکن بعد میں محکمہ نے اس پر قابو پایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں تحصیل کھڑی اور دیگر علاقوں کے لوگ اپنے ڈھوکوں میں ہیں اور مویشیوں کی بیماریوں نے مال دار لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ انہوں نے محکمہ اینمل ہسبنڈری کے ضلع رام بن کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ منہ اور پاؤں کی پھیل رہی وبائی بیماریوں پر قابو پانے کے اقدامات کریں اور علاقے میں ادویات اور حیونات کے ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ وقت پر پہنچی مدد سے غریب لوگوں کے مال مویشی کو بچایا جاسکے۔ چوکیدار ترگام عبد الرشید نے مزید بتایا کہ عوامی شکایات کے بعد انہوں نے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد مال مویشیوں میں پھوٹ پڑی بیماری کی اطلاع تحصیل اور ضلع حکام کو دی ہے تاکہ فوری اقدامات کئے جاسکیں ۔
رام بن کے قصبوں میں صحت و صفائی کا فقدان
عوام کا میونسپل حُکام پر ناقص کا رکر دگی کا الزام
ایم ایم پرویز
رام بن //میونسپل کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ضلع کے تمام قصبوں میں صحت و صفائی کے مسائل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔لوگوں نے الزام لگایا ہے کہا کہ اس موسم گرما میں بھی رام بن ، بانہال اور بٹوت قصبوں کے میں سڑکوںپر بھی گندگیوں کے ڈھیر جمع کئے گئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان قصبوں کی گلیاں دیہی سڑکوں کا نظارہ پیش کر رہی ہیںکیونکہ ان گلیوں کی مرمت نہیں کی گئی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گلیوں میں پانی، کوڑا کرکٹ، گند و غلاظت اکٹھا ہوا ہے جس سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روشنی کے انتظامات کی عدم ستیابی کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور عبادت کے لئے جانے والوں کو صُبح و شام ان گلیوں سے گُذرنا مشکل ہوجا تا ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اس سے یہ عیاں ہے کہ کسی کو بھی اس کوڑا کرکٹ کے ذخیرہ سے پریشانی نہیں ہے۔ ایگزیکٹو افسر/انچارج نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی ناقص کارکردگی کی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صحت و صفائی کا معقول عملہ نہیں ہے اور نہ ہی کوڑا کرکٹ ذخیرہ کرنے کا کوئی ڈمپنگ یارڈ ہے جسکی وجہ سے ان قصبوں کی صحت و صفائی میں دشواریاں آ رہی ہیں۔
بے قابو ٹپر نے بجلی کھمبوں کو نقصان پہنچایا
زاہد ملک
ریاسی //ریاسی میں ایک تیز رفتار ٹپر کی وجہ سے بجلی کی کئی کھمبوں کو نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیرون ریاسی کے گڑھ موڑ علاقہ میں ایک تیز رفتار ٹپر نے 7بجلی کھمبوں کو نقصان پہنچا کر انکو اُکھاڑ دیا ہے۔ کئی بجلی کھمبوں کے ٹوٹنے کے نتیجہ کے طور پر پورے علاقہ میں بجلی بند ہو گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔