Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

اردو جہاں ایک زبان ہے وہیں یہ ایک تہذیب بھی : ہریانہ گورنر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 24, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 پنچکولہ// ہریانہ کے گورنرکپتان سنگھ سولنکی نے اردو زبان و ادب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اردو جہاں ایک زبان ہے وہیں یہ ایک تہذیب بھی ہے نیز مشاعرے ہماری تہذیب و تمدن کی علامت ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہریانہ ارو اکادمی کے بین الاقوامی یومِ یوگا کے مو قع پر خواجہ الاطاف حسین حالیؔ کے فن و شخصیت پر دو روزہ تقریبات کے تحت کل ہند مشاعرہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشاعرے اس روایت اور رسم و رواج کو زندہ رکھتے ہیں جن کا تعلق ہماری تہذیب و ثقافت سے ہے ۔ موصوف نے مزید کہا کہ مشاعرے کے ساتھ ہی ہریانہ اردو اکادمی کل خواجہ الطاف حسین حالیؔ پر ایک سمینار بھی کرنے جا رہی ہے ۔ میَں سمجھتا ہوں کہ یہ سمینار ایک تاریخی قدم ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ حالیؔ صرف ایک تخلیق کار ہی نہیں تھے بلکہ وہ جتنے عظیم شاعر تھے اتنے ہی بڑے انسان بھی تھے ۔ انھوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعہ سماج کو سدھارنے کی سعی پیہم کی تھی ۔  انھوں نے ہریانہ اردو کادمی کے ڈائرکٹر اور ہریانہ سرکار کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس میں کو ئی شک نہیں کہ جس طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ، اس سے ادب و زبان کو تقویت تو ملتی ہی ہے ساتھ ہی سماج کو بھی ایک نئی سمت حاصل ہو تی ہے ۔ مہمانِ ذی وقار دیوندر پال وتس ، رُکن راجیہ سبھا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اکادمی کی رپورٹ ڈاکٹر نریندر کمار 'اُپمنیو' ڈائرکٹر ہریانہ اردو اکادمی نے پیش کی ۔ ڈائرکٹر نے پروگرام سے متعلق معلومات فراوم کرتے ہوئے بتایا کہ اکادمی جلد ہی گذشتہ باقی تین سالہ انعامات سے صوبائی و ملک گیر سطح کے ادبا و شعرا کو نوازے گی ۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کل خواجہ الطاف حسین حالیؔ پر ایک سمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس میں قومی سطح کے اسکالر ز اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے ۔ حالیؔ سمینار کی طرز پر ہی امسال خواجہ احمد عباس، کشمیری لال ذاکرؔ ، جوہر بھارتی چیکا ، دھرم پال گپتا وفاؔ ، وحیدالدین سلیم ؔ پانی پتی ، جگدیش چندر جوہر پانی پتی وغیرہ شخصیات پر سمینار منعقد کرائے جائیں گے ۔ ساتھ ہی انھوں نے اپنی رپورٹ میں اکادمی کی بتیس سال کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالٹے ہوئے کہا کہ میں اردو زبان و ادب کے تئیں ہمیشہ تن من دھن سے وقف رہوں گا اورا کادمی کے جو اغراض و مقاصد ہیں انھیں پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کروں گانیز اکادمی کو نئی بلندیوں پر لے جاؤں ، ایسا میرا عزم ہے ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! صحت کشت اور خاموش دعوے | جموں و کشمیر میں کاشتکاروں کے حقوق کی بنیاد کا جائزہ معلومات
کالم
! بغیر ِ محنت و جدوجہدکامیابی حاصل نہیں ہوتی فکر و ادراک
کالم
کسان ۔ شکر، صبر اور توکل کا دوسرا نام عزم و استقلال
کالم
ماہ جولائی میں زراعت میں کرنے کے کام زراعت
کالم

Related

برصغیر

ایران کامشروط جوہری مذاکرات سے انکار

July 15, 2025
برصغیرتازہ ترین

عالمی یوم اردو ایوارڈز 2025 کا اعلان

July 15, 2025
برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?